بابا رام دیو کی آیورویدک دوا کمپنی پتانجلی کو مہاراشٹر کے
ناگپور شہر مں واقع ۲۳۰ ایکٹر پر مشتمل قطعہ اراضی کو ریاستی حکومت کی جانب
سے رعایتی نرخ پر دستیاب کرائے جانے پر آج یہاں کانگریس رکن قانون ساز
کونسل سنجے دت نے اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر منسوخ کیا
جائے۔
ریاستی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران سنجے دت
نے بابا رام دیو کو سرکاری بابا رام دیو تعبیر کرتے ہوئے کہا
کہ گذشتہ برس بی جے پی قیادت والی ریاستی حکومت نے بابا
رام دیو کی دوا
ساز کمپنی کو ناگپور میں واقع مہیسان مل کی ایک بڑی قطعہ
اراضی محض ۲۵ لاکھ روپیہ فی ایکڑ کے داموں سے فروخت کیا گیا جبکہ اس کا
بازار بھاؤ تقریباً سوا کروڑ فی ایکڑ ہے اس طرح سے ریاستی حکومت کو ۲۰۹
کروڑ روپیہ کا نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کی دوا ساز کمپنی اور انکا نجی ٹرسٹ مستحقیق
کی فہرست میں شامل نہیں ہے بلکہ یہ منافع کمانے والا ایک ادارہ ہے نیز ایسے
ادارئے کو رعایتی شرح پر قطعہ اراضی مہیا کرانا ریاستی حکومت کے مختلف
قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔